16 جولائی 2014 - 13:56
مشرق وسطیٰ میں دھشتگردی کے خطرات سے یورپی یونین کو سخت تشویش لاحق

اسپین کے ایک رکن پارلیمنٹ ‘جوزف اینٹونی دورانی للیڈیا’ نے تہران میں حسین امیر عبداللہان کے ساتھ ایک ملاقات میں کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ خاص کر عراق اور شام میں دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خطرات سے یوروپی یونین کو سخت تشویش لاحق ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسپین کے ایک رکن پارلیمنٹ ‘جوزف اینٹونی دورانی للیڈیا’ نے تہران میں ایران کے نائب وزیر خارجہ برای عرب و افریقی امور حسین امیر عبداللہان کے ساتھ ایک ملاقات میں کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ خاص کر عراق اور شام میں دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خطرات سے یوروپی یونین کو سخت تشویش لاحق ہے۔
انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ انتہائی نازک حالات سے دوچار ہے اور ہمیں خطے کے استحکام اور سلامتی کیلئے بھرپور تعاون پیش کرنا چاہئے۔
ایرانی نائب وزیر خارجہ برای عرب و افریقی امور حسین امیر عبداللہان نے کہا کہ بڑھتی ہوئی دہشتگردی کے پیش نظر خطے کے تمام ممالک میں سیاسی رجحان کو مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ جمہوری طور بنائی گئی حکومتوں کو دہشتگردی کے ذریعے گرانے کے طریقوں کو بدلنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ رجحان انتہائی خطرناک ہے۔

واضح رہے کہ شام میں 2011ء سے خونین تشدد جاری ہے ۔امریکہ ، اسرائیل، قطر ،ترکی،اردن اور سعودی عرب دہشتگردوں کی مالی و تسہیلاتی حمایت کررہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲